ابنا: پاک فوج کے ترجمان نے طالبان دہشتگردوں کوشہیدقراردینے پر جماعت اسلامی کے سربراہ منورحسن کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے اتوار کی شام جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ منورحسن کے بیان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔دہشتگردوں کوشہیدقراردینا قابل مذمت ہے۔مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ منورحسن کے بیان سے فوجیوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ دہشتگردوں اور باغیوں کوشہید قراردیناہزاروں بے گناہ عوام اورفوجیوں کی شہادت کی توہین ہے۔ شہیدفوجیوں کے بارے میں منور حسن کا بیان افسوسناک ہے۔ترجمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سربراہ نے سیاسی مفاد کیلیے نئی منطق ایجاد کی ہے۔عوام جانتے ہیں کہ ریاست کے وفا دار کون اور دشمن کون ہیں۔منور حسن کا بیان گمراہ کن ،توہین آمیز اورذاتی فائدے کے لیے ہے۔ترجمان نے کہا کہ مولانامودودی کی جماعت کے سربراہ کی جانب سے فوجیوں کیخلاف بیان بدقسمتی ہے۔اس قسم کے گمراہ کن اورمفادپرمبنی بیان قابل تبصرہ بھی نہیں ہوتے۔تاہم ترجمان نے کہا کہ جماعت اسلامی منورحسن کے بیان پراپنی پوزیشن کلیئر کرے۔دریں اثناء طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں حالیہ برسوں میں وطن اور قوم کی خاطر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہداکے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ہمیں یا ہمارے شہیدوں کو منورحسن کی توثیق کی ضرورت نہیں،منور حسن قوم سے غیر مشروط معافی مانگیں ورنہ وہ قوم اور ملک کے غدار کہلائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے طلبان دہشت گردوں کو جماعت اسلامی جمعیت علماء فضل الرحمن اور جمعیت علماء سمیع الحق کی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169